کراچی کی سوغات نلی نہاری

نلی نہاری بنانے کی ترکیب اور اجزاء

اجزاء
1. بونگ کا گوشت ایک کلو بڑے پیس
2. مغز دو عدد
3. نلیاں تین چار
4. پیاز 2 عدد
5. ادرک لہسن پیسٹ 2ٹیبل اسپون
6. نمک ایک ٹیبل اسپون
7. لال مرچ پسی دو ٹیبل اسپون لیولڈ
8. ہلدی چوتھائی ٹی اسپون
9. گرائنڈ کرنے والے مصالحے:
10. سونٹھ دو عدد پیس
11. پیپلی دو عدد
12. اجوائن چوتھائی ٹی اسپون
13. جائفل جاوتری چوتھائی ٹی اسپون
14. کالی مرچ آدھا ٹی اسپون
15. سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
16. بڑی الائچی ایک عدد
17. چھوٹی الاٸچی ایک عدد
18. سونف تین ٹیبل اسپون
19. لونگ 4 عدد
20. دارچینی ایک ٹکڑا
21. سب کو گرائنڈ کر کے بار بار چھان لیں
22. پوٹلی کے اجزاء:
23. ثابت دھنیہ چار ٹیبل اسپون
24. تیز پتہ دو عدد
25. انہیں پوٹلی میں باندھ لیں
26. گھی تین کپ
27. فائن آٹا۔ آدھا کپ

ترکیب:
1. Step 1
مغز دو عدد ایک پتیلی میں اتنا پانی لیں کہ مغز ڈوب جاۓ پھر اس میں ایک ٹیبل اسپون ہلدی تھوڑا پسہ ادرک لہسن ڈال کر بواٸل کرلیں جب بواٸل ہوجاۓ تو نکال کر نسیں صاف کرکے رکھ لیں
مغز کی پکز لینا بالکل بھول گٸی 😓
کیونک میں آدھی بھلکڑ بھی ہوں😜
2. Step 2
گھی گرم کٹی پیاز لاٸٹ براٶن کرکے لہسن ادرک پیسٹ فرائی کر کے گوشت ڈال کر بھونیں
Step 3
ململ کے کپڑے میں پوٹلی کے اجزا۶ ڈال کر پوٹلی بنالیں اور ایڈ کردیں
Step 4
پھر نمک دونوں مرچیں ہلدی گرائنڈڈ مصالحہ ڈال لیں
Step 5
مصالحہ ڈال کر بھون کر پانی ڈال کر چار گھنٹے پکائیں ہلکی آنچ پر
Step 6
بھون کر پانی ڈال کر چار گھنٹے پکائیں ہلکی آنچ پر مگر نلیاں ایک گھنٹے بعد نکال کر رکھ لیں جب گوشت بالکل گل جائے
Step 7
اوپر سے سارا گھی چمچ سے نکال لیں اور الگ رکھ لیں اور آٹا پانی میں گھول کر ڈالیں چمچہ چلاتے ہوئے اور پکنے دیں
Step 8
سرونگ کے وقت نکالا ہوا گھی ڈال کر اوپر سرونگ مصالحہ چھڑک دیں اور ساتھ بھی رکھیں تاکہ لیتے وقت جو چاہے اوپر ڈال لے اور نلیاں جھٹک کر گودا ڈال دیں
اور ساتھ مغز کے پیس بھی کرکے ڈال لیں
ہری مرچیں کٹی ہرا دھنیہ اور ادرک ساتھ سرو کریں
Step 9
سرونگ مصالحہ :

پیپلی دو عدد
سفید زیرہ دو ٹیبل اسپون
کالی مرچ ایک ٹیبل اسپون
بڑی الائچی ایک عدد
لونگ أٹھ عدد
دارچینی ایک ٹکڑا
سب کو گرائنڈ کر کے چھان لیں
اور نہاری پہ چھڑک کر ہرامصحالہ ڈال کر اینجواۓ کری