سوجی کا حلوا

سوجی کا حلوا بنانے کی ترکیب و اجزاء
اجزء
سوجی آدھا کلو
کوکنگ آئل ایک کپ
چینی ایک کپ
فوڈ کلر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پستے اور بادام سجانے کے لیے
بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں آئل ڈال کراچھی طرح گرم کریں۔
اب اس میں سوجی ڈال کر مکس کریں تاکہ گھی اور سوجی یک جان ہو جائیں۔
اب اس میں چینی ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔
اب اس میں پانی ڈالیں اور مکس کر لیں۔
اب اس میں فوڈ کلر ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
اب اسے پستے اور باداموں سے سجالیں۔
مزے دار سوجی کا حلوہ تیار ہے۔
خود بھی کھائیں، گھر والوں‌ اور مہمانوں کو بھی کھلائیں