سپیشل چنا پلاو

سپیشل چنا پلاو کی ریسیپی
اجزاء:
چاول آدھ کلو
پیاز آدھ پاؤ
چنے ایک پاؤ
ادرک آدھ چھٹانک
گھی ایک پاؤ
بڑی الائچی تین عدد
سیاہ مرچ 8عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
لونگ 6عدد
نمک حسب پسند

ترکیب:
چنے بھگو کر رک دیں۔ یاد رہے کہ آپ کو پلاؤ پکانے کے لئے چنے کم از کم بارہ گھنٹے پہلے بھگو کر رکھ دینے چاہیں۔ ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں اور پیاز کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہو جائے تو ادرک باریک کتر کر اس پر ڈال دیں۔ جب دونوں چیزیں سرخ ہو جائیں تو سارا گرم مصالحہ ثابت ہی ڈال کر تھوڑی دیر بعد چنے پانی سمیت ڈال دیں اور ان کو پکنے دیں۔ جب چنے گل جائیں اور ان میں تقرباً سوا کلو پانی ر ہ جائے تو چاول نچوڑ کر ڈال دیں اور پکنے دیں۔ جب چاول میں ایک کنی رہ جائے اور پانی خشک ہو جائے تو پسا ہوا سیاہ زیرہ تھوڑا سا چھڑک کر چاولوں کو دم پر لگا دیں۔ آنچ دھیمی ہونے چاہیے۔ دس منٹ بعد جب بھاپ نکلنے لگے تو اتار لیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔ نہایت لذیذ پلاؤ بنے گا۔