مزید 132فلسطینی شہید

غزہ میں بمباری جاری :مزید 132فلسطینی شہید

ویب ڈیسک :اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں ہسپتالوں،سکول اور گھروں پر شدید بمباری سے مزید 132 نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی قابض فوج سے جھڑپیں جاری ہیں۔
اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 134 فلسطینی شہید ہوگئے،7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں5 فلسطینی شہید، 5 زخمی ہوگئے جبکہ دو گھر گرا دیے
رپورٹ کے مطابق نابلس کی یونی ورسٹی سے متعدد طلبا بھی گرفتار کرلیے گئے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع