قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی عالمی عدالت کے فیصلے سے مشروط ہے، حماس

ویب ڈیسک: عالمی عدالت میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے کی جانیوالی کوششوں پر سب کی نظریں جم گئیں۔
اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت انصاف اگر حق میں فیصلہ دیتی ہے تو جنگ بندی کو قبول کرینگے۔
قیدیوں کی رہائی کے بارے میں حماس نے دوٹوک موقف اختیار کیا اور کہا کہ اگر اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرتا ہے تو حماس بھی تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صہیونیوں کو غزہ کا 18 سالہ محاصرہ بھی ختم کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع