غزہ

غزہ میں کشت و خون جاری، مزید 200 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کے ہاتھوں غزہ میں کشت و خون جاری ہے جس میِں مزید 200 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پر بموں کی بارش کر دی جس سے 200 فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔ ایسے میِں اسرائیلی فوج نے امداد ملنے کے منتظر فلسطینیوں پر بھی بم برسا دیئے۔
دوسری جانب حماس کی جانب سے بھی کارروائیاں جاری ہیں جن میں انہوں نے کئی اسرائیلی فوجی ہلاک کر ڈالے، ساتھ ہی انہوں نے متعدد ٹینک اور بلڈوزر بھی تباہ کردیے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے خلاف امریکہ میں مظاہرے آسٹریلوی جامعات تک پھیل گئے