غزہ، 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید، 6500 یرغمال

ویب ڈیسک: غزہ میں فلسطینیوں کے ہاتھوں تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ مزید 107 فلسطینی شہید اور 165 زخمی ہو گئے جس کے بعد مجموعی شہداء کی تعداد 27 ہزار سے متجاوز ہو چکی ہے۔
تفسیلات کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ صیہونیوں کی چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 6500 فلسطینی یرغمال بنا لئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل افواج کے ہاتھوں غزہ میں 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، ان میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جبکہ خواتین بھی شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے باعث 66 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ پر بمباری کے بعد چھاپہ مار کارروائیوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ان کارروائیوں میں فلسطینی یرغمالیوں کی تعداد 6500 سے متجاوز ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی کے سرحدی علاقے پر چھاپہ مارا جس کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ک اسرائیلی فوجی عوام سے موٹر سائیکل چھین رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم