پولیس گاڑیوں پر حملہ

کرک :پی ٹی آئی کارکنوں کا پولیس گاڑیوں پر حملہ‘متعدد اہلکار زخمی

ویب ڈیسک : کرک میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ‘گاڑیوں پر حملہ کردیا ‘متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے
سیاسی جماعت نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی پولیس نے منع کیا تو کارکنوں نے پولیس پر دھاوا بول دیاپتھراﺅ کے نتیجے میں پولیس متعدد پولیس ہلکار زخمی جبکہ پولیس کی چار گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ۔
ذرائع کے مطابق صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس نے مدد کیلئے بھاری نفری طلب کرلی۔
دوسری جانب آئی جی پولیس خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری