چکن جلفریزی

چکن جلفروزی بنانے کی ترکیب
اجزاء
• o تیل2 کھانے کے چمچ
• o کٹی ہوئی پیاز1 عدد، چھوٹی
• o کٹا ہوا ٹماٹر1 عدد
• o مرغی کے پارچےآدھا کلو گرام
• o گرم مسالا1 چائے کا چمچ
• o پسی ہوئی کالی مرچ1 چائے کا چمچ
• o پسا ہوا دھنیا1 چائے کا چمچ
• o سایا ساس1 کھانے کا چمچ
• o پسی ہوئی ہلدیآدھا چائے کا چمچ
• o پسی ہوئی لال مرچآدھا کھانے کا چمچ
• o تماٹر کی چٹنی1 کھانے کا چمچ
• o ٹماٹر کا پیسٹ1 کھانے کا چمچ
• o نمک حسبِ ذائقہ حسب ذائقہ
• o ہری مرچ حسبِ ضرورت
• o کٹی ہوئی ہری شملہ مرچ1 کپ
• o کٹی ہوئی لال شملہ مرچ1 کپ
• o انڈے2 عدد

ترکیب
• گرم تیل میں درمیانے درجے کی آگ پر پکائیں، ساتھ میں کٹی ہوئی پیاز شامل کریں۔
• اب اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں چکن کے ٹکڑے ڈالیں اور اچھے سے بھونیں۔
• اب اس میں گرم مسالا، کالی مرچ، پسا ہوا دھنیا، سویا ساس، پسی ہوئی ہلدی، پسی ہوئی لال مرچ، نمک اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں کٹی ہوئی ہری مرچیں ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں لمبی کٹی ہوئی ہری شملہ مرچ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس میں کٹی ہوئی لال شملہ مرچ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
• اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر درمیانے درجے کی آگ پر اسے گرم کرلیں، پھر اس میں 2 انڈے توڑ کر ڈالیں، تلیں اور اس پر کالی مرچ چھڑکیں۔
• اب تلے ہوئے انڈے کو چکن جلفریزی پر ڈالیں اور اسے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
• تیکھی اور مزے دار چکن جلفریزی تیار ہے۔