ووٹرز کو اصلی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی ہوگا، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک:+ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے عوام کیلئے ہدایات جاری کر دیں جس کے مطابق ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کیلئے آتے ہوئے اصلی شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اصلی شناختی کارڈ کے علاوہ این آئی سی کی کاپی یا سافٹ کاپی ووٹ ڈالنےکے لیے قابل قبول نہیں جبکہ پاسپورٹ، ب فارم یا ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ بھی قابل قبول نہیں۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی کے بیانات غیر اہم ہیں ، خواجہ آصف