فضل الرحمان

ہم سیاست کو انبیا ءکی سنت سمجھ کر کرتے ہیں، فضل الرحمان

ویب ڈیسک : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سیاست کرسی اور مفادات کیلئے نہیں بلکہ اسے انبیا کی سنت سمجھ کر کرتے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کو پتہ نہیں کہ سیاست کس زبان کا لفظ ہے اور یہ سیاستدان بنے بیٹھے ہیں، جب ہم اقتدار اپنے ہاتھ میں لینے کی جدوجہد کرتے ہیں تو یہ لوگ مذاق اڑاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہم کرسی اور اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، مگر کرسی اور اقتدار کی سیاست ان کی ہوگی ہماری نہیں کیونکہ اگر سیاست کرسی اور مفادات کی جنگ ہے تو پھر یہ ان ہی لوگوں کو مبارک ہو کیونکہ ہماری سیاست صداقت اور انبیا کی سیاست ہے۔
’اسلام کو اقتدار کی کرسی پر بٹھانا ہماری منزل ہے اور اسے حاصل کر کے رہیں گے، جو پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا آج اس کی شناخت کو ختم کر دیا گیا ہے، آئین کہتا ہے کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہوگی مگر آج تک ہماری اسمبلیوں کو ایسے لوگوں سے بھرا گیا جنہیں قرآن و سنت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’ہم نے کوئی ناجائز لڑائی نہیں لڑی، 2011 اور 2012 میں یہ ایجنڈا اٹھایا تھا کہ بیرونی لوگ ہم پر مسلط کر دیئے گئے ہیں، جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را اور اسرائیل کی طرف سے فنڈنگ ہوتی ہے، ان لوگوں نے ان ہی پیسوں سے پارٹی بنائی اور پھر ریاست مدینہ کا دعویٰ کیا مگر اب ساری باتیں کھل کر سامنے آگئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  اتحاد کسی ادارے کیخلاف نہیں بنایا، اپوزیشن گرینڈ الائنس