انتخابی سامان

کوہاٹ، 491پولنگ سٹیشنوں کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل شروع

ویب ڈیسک: کوہاٹ میں 491پولنگ سٹیشنوں کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے.
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز کے لئے سامان کی ترسیل کیلئے گریجویٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ سامان نادرا ریجسٹریشن کے بعد متعلقہ عملے کو حوالے کیا جائے گا جبکہ تمام پولنگ سٹیشنز کو سامان کی ترسیل آج یقینی بنائی جائے گی۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ مرکزی سنٹر کے چاروں اطراف سخت سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔ داخلی راستے پر واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے۔
واضح رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے 101 پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں جبکہ 49 پولیگ سٹیشن حساس اور341 نارمل قرار دئیے گئے ہیں۔
تینوں حلقوں میں قائم پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد 491 ہے جس میں 118 مردوں، 109 خواتین اور 264 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
ریجنل الیکشن کمشنر کے مطابق کوہاٹ میں 659 خواتین سمیت کل 1452 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 516 پریذائیڈنگ، 3049 معاون پریذائیڈنگ افسروں سمیت مختلف محکموں کے 5580 اہلکار انتخابات میں فرائض انجام دیں گے۔
ریجنل الیکشن کمشنرنے کہا ہے کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر کویک رسپانس فورس، ایف سی اور پاک فوج سیکورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ