سامان کی ترسیل

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری

خیبر پختونخوا کے اضلاع کاٹلنگ، لوئردیر اور باجوڑ سمیت دیگر اضلاع میں پولنگ عملہ کیلئے انتخابی سامان کی ترسیل مقررہ سینٹرز سے جاری ہے۔
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں انتخابی سامان کی فراہمی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاٹلنگ میں انتخابی سامان 119 پولنگ سٹیشنز میں پہنچانے کا کام جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کا عملہ اور سیکورٹی اہلکار انتخابی سامان فراہم کررہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوباٸی اسمبلی کے حلقہ پی کے 54میں مجموعی طور پر 119 پولینگ سٹیشن قاٸم کئے گٸے ہیں۔
پولینگ سٹیشنوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گٸے ہیں
کاٹلنگ کے پی کے 54 حلقہ میں 25 پولینگ سٹیشن حساس جبکہ 62 پولینگ سٹیشن انتہاٸی حساس اور 32 نارمل قرار دے دئیے گئے ہیں۔
لوئردیر میں انتخابی سامان کی ترسیل مکمل
اس کے علاوہ لوئردیر ضلع بھر میں عام انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔
لوئر دیر کے مختلف پولنگ سٹیشنز کو انتخابی مواد کی ترسیل مکمل کر لی گئی ہے۔
واضح رہے لوئر دیر میں آٹھ لاکھ 70ہزار 852 مرد وخواتین رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
لوئر دیر میں 615 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جس میں 289 حساس جبکہ 188 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیدیا گیا ہے۔
4ہزار 274پولیس اہلکار جبکہ 500 لیویز اہلکار بھی لوئر دیر میں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے لوئر دیر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  صوابی انٹرچینج کے قریب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا، علیمہ خان کی شرکت

باجوڑ میں انتخابی سامان کی ترسیل جاری ہے
باجوڑ میں بھی انتخابی سامان کی پولنگ سٹیشنز کو منتقلی جاری ہے، ضلع میں تین صوبائی حلقوں پر انتخابات ہورہے ہیں۔
تین صوبائی حلقوں میں کل مرد وخواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار873 ہے۔
جن میں مرد ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 66 ہزار 169ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 22ہزار 644 ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق باجوڑ میں انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 275 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں-
مرد وخواتین کیلئے 257 مشترکہ پولنگ سٹیشنز بھی قائم کئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے 63 پولنگ اسٹیشن کوحساس ترین قرار دیا ہے، جبکہ 109 پولنگ سٹیشنز حساس اور 65 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیکورٹی کے لئے2ہزار 526 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ ضلع بھر میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم