موبائل سروسز معطلی

8 فروری کو موبائل سروسز کی معطلی، گوتریس کا اظہارتشویش

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں 8 فروری،
عام انتخابات کے دن موبائل سروسز کی معطلی اور پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اقوام متحدہ سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ
ایسے وقت میں جب پاکستان انتخابات کے نتائج کا انتظار کررہا ہے،
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ تمام سیاسی رہنماؤں اور معاشرے کے تمام طبقات کو امن وامان کی فضا برقرار رکھنے
اور تشدد کے استعمال یا کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرنے کی ترغیب دیتے ہیں جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو۔
ترجمان اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ تمام امیدواروں اور ان کے حامیوں کے لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ پاکستانی عوام کی خاطر انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کیا جائے اور کسی بھی پیدا ہونے والے تنازع کو قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف