آلو کے سموسے بنانے کا طریقہ

آلو کے سموسے بنانے کی ترکیب اور اجزا
اجزاء :
آلو , میدہ , نمک , اجوائن , گھی , پانی , مٹر , ہرا دھنیا , ہری مرچ , نمک , لال مرچ پاؤڈر , دھنیا پاؤڈر, ہلدی , چاٹ مصالحہ , گرم مصالحہ , زیرہ , آئل

ترکیب:
آلو والے سموسے بنانے کے لیے آپ سب سے پہلے ایک برتن لے لیں ایک پرات اور اس کے بعد آپ اس میں میدہ ڈال دیں اور نمک حسب ذائقہ اور اس کے علاوہ آپ اس میں ایک چمچ گھی شامل کر لیں اور پانی ڈال کر میدہ کو آٹے کی طرح گوندھ لیں اور اس کے بعد آپ اس کو کچھ ٹائم کے لیے لاس لگا کر چھوڑ دیں ۔
اور اس کے بعد ایک برتن لے لیں اور اس میں اْبلے ہوئے آلو ڈال کر انہیں اچھے سے میش کر دیں اور اس کے بعد آپ اس میں مٹر ہرا دھنیا ، ہری مرچ ، نمک ،لال مرچ ، گرم مصالحہ ، زیرہ ،چاٹ مصالحہ ان سب اجزاء کو اس میں شامل کر لیں اور اس کے بعد آپ اس کو اچھے سے ہاتھوں کی مدد سے مکس کر لیں اور اس کو اچھے سے مکس کرنے کے بعد ایک فرائے پین لے لیں اور اس میں ہلکا سا آئل ڈال دیں اور اس کے بعد آپ اس میں آلو کا پیسٹ بنا ہوا شامل کر لیں اور اس کے بعد ہلکا ہلکا اس کو بھون کر پکا لیں اور اس کے بعد آپ اس کو ایک پلیٹ میں نکال لیں اور اس کے بعد آپ ایک کڑاہی میں آپ آئل ڈال دیں اور اس آئل کو گرم ہونے کے لیے رکھ دیں ۔اور تب تک آپ میدے کے پیرے بنا کر ایک روٹی کی شکل میں اس کو بیل لیںا ور پھر آدھے میں سے کاٹ کر اس کو سموسے کی شکل دے دیں اور اس کے بعد پانی کی مدد سے میدے کو چپکا لیں اور اس کے بعد آپ اس آلو کا پیسٹ ڈال دیں اور اس کو بند کر کے اس طرح باقی سموسے بھی تیار کر لیں اور اس طرح سارے سموسے آئل میں فرائے کر لیں اور جب سموسے گولڈن ہونے لگے تو آپ ان کو نکال لیں اور اس کے بعد آپ ان کو ایک پلیٹ میں نکال لیں اور اس کے ساتھ چٹنی کیچپ رکھ لیں اور اس کو آپ سرو کر لیں اور بہت ہی پسند کریں گے یہ سموسے اور یہ کھانے میں بھی بہت ہی مزےدار ہو گئے .