قیمہ رول بنانے کی ترکیب

مزیدار قیمہ رول بنانے کی ترکیب

اجزاء:
•قیمہ_____ آدھ کلو
•ادرک_____ 1 چائے کا چمچ
•لہسن_____ 1 چائے کا چمچ
•نمک_____ 1 چائے کا چمچ
•کالی مرچ پاؤڈر_____ 1 چائے کا چمچ
•سرکہ_____ 1 کھانے کا چمچ
•گرم مصالحہ_____ 1 چائے کا چمچ
•پیاز_____ 1 عدد کٹی ہوئی
•ہرا دھنیا_____ تھوڑا سا کٹا ہوا
•ہری مرچ_____ 4 سے پانچ عدد کٹی ہوئی
•رول پٹی_____ حسب ضرورت
•میدہ_____ تھوڑا سا
•پانی_____ تھوڑا سا
•تیل_____ ڈیپ فرائنگ کےلئے

ترکیب:
ایک پین میں قیمہ، ادرک، لہسن، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، سرکہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اتنا بھونیں کہ پانی خشک ہو جائے۔
اب اس میں پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس آمیزے کو ایک پلیٹ میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔
ایک پیالی میں میدہ اور پانی مکس کرکے اس کا مکسچر بنالیں۔
اب اس آمیزے کو رول پٹی میں ڈال کر رول کے کنارے پر میدے کا مکسچر لگا کر رولز کو بند کردیں۔
تیل گرم کرکے اس میں رولز کو ڈیپ فرائی کرلیں۔
مزیدار قیمہ رول تیار ہے۔