بن کباب بنانے کی ترکیب

بن کباب بنانے کی ترکیب و اجزا

اجزاء:
•ابلے ہوئے آلو_____ 2-3عدد
•دال چنا_____ 2کپ
•ثابت لال مرچیں_____ 08-10عدد
•لہسن کی جویں_____ 3-4عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•ذیرہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•گرم مصالحہ پاؤڈر_____ 1چائے کا چمچ
•لال مرچ پاؤڈر_____ 1اور آدھا چائے کا چمچ
•ہلدی_____ آدھ چائے کا چمچ
•چوپڈ سبز مرچیں_____ 2-3عدد
•گول کٹی ہوی پیاز_____ 2-3عدد
•بند گوبھی_____ آدھ کپ
•چاٹ مصالحہ_____ 1چائے کا چمچ
•برگر بن_____ 4عدد
•پھینٹے ہوئے انڈے_____ 3-4عدد

سبز چٹنی بنانے کے اجزاء:
•پودینہ_____ 1اور آدھا کپ
•دھنیا_____ 1اور آدھا کپ
•سبز مرچیں_____ 3-4عدد
•املی کا گودا_____ 1چوتھائی کپ
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•چینی_____ 1چائے کا چمچ
•چاٹ مصالحہ_____ 1چائے کا چمچ

ترکیب:
دال چنا کو ایک سے دو گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
اب ایک پین میں پانی، دال چنا، لہسن کی جویں اور ثابت لال مرچیں ڈال کر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
پھر ایک باؤل میں دال، آلو، لال مرچ پاؤڈر، ذیرہ پاؤڈر، نمک، ہلدی، سبز مرچیں اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب چھوٹے چھوٹے گول کباب بنا لیں اور انڈے میں ڈِپ کر کے فرائی کر لیں۔

سبز چٹنی بنانے کی ترکیب:
ایک بلینڈر میں پودینہ، دھنیے کے پتے، سبز مرچیں، املی کا گودا، نمک، چینی اور چاٹ مصالحہ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔

اسمبلنگ ترکیب:
ایک بن کے پیس پر سبز چٹنی، کباب، انڈہ، کیچپ، بند گوبھی اور پیاز ڈال کردوسرا بن کا پیس رکھ دیں۔
بن کباب تیار ہیں۔