صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں، بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر آئین توڑنے کے دو مقدمات درج ہوں گے کیونکہ انہوں نے دو بار آئِن شکنی کی۔ صدارت ان کے بس کی بات نہیں۔
سابق وزیر خارجہ کا سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آصف زرداری صدر منتخب ہو کر گورنرز خود فائنل کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عارف علوی پر آئین شکنی کے 2 مقدمات ہوں گے، ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے کا ہو گا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہو گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا