خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ آج گورنر ہاوس میں حلف اٹھائے گی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کا عمل مکمل، نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور 15 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائیں گے۔
یاد رہے کہ حلف برداری تقریب آج شام گورنر ہاؤس پشاور میں ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 15 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق نئی صوبائِی کابینہ ارشد ایوب خان، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان قادری، عاقب اللہ خان، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار خان، آفتاب عالم خان آفریدی، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ، فیصل خان ترکزئی اور محمد ظاہر شاہ پر مشتمل ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی میں 3 اقلیتی مخصوص نشستیں پیپلز پارٹی، جمیعت علمائَے اسلام اور مسلم لیگ ن کو الاٹ کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے. صوبائی وزراء کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاوس میں‌ہوگی جس کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ