خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا، اس سلسلے میں گورنر ہاؤس پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ سے حلف لیا۔
گورنر ہاوس پشاور میں منعقدہ حلف برداری تقریب میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان، محمد عدنان،عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور، نذیر احمد عباسی، پختون یار، آفتاب عالم، خلیق الرحمان، سید قاسم علی شاہ ، فیصل خان ترکئی اور محمد ظاہر شاہ طورو نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس میں حلف برداری تقریب کے دوران گنجائش سے زیادہ پی ٹی آئی کارکنان جمع ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنان کو گورنر ہاوس کے گیٹ پر روک لیا گیا۔

مزید پڑھیں:  انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ پاکستان نے مسترد کر دی
مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کی حلف برداری تقریب میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہلڑ بازی اور مسلسل نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔