صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی محمود اچکزئی کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک: صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی محمود اچکزئی کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ بھی جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران الیکٹورل کالج پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔
الیکشن کمیشن کے جاری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ صدارتی انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل طور پر فعال ہے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ کو منتخب کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے مخصوص نشستوں پر حکم امتناع کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  روس نے یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے، امریکہ