غزہ جنگ بندی کیلئے تمام تر مشکلات کے باوجود کوششیں تیز

ویب ڈیسک: ماہ صیام سے قبل غزہ جنگ بندی کیلئَ تمام تر مشکلات کے باوجود کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رمضان المبارک سے قبل دنیا بھر کے ممالک بشمول امریکہ اس کوشش میں ہیں کہ غزہ جنگ بندی کرائی جا سکے جبکہ دوسری طرف اسرائیل اپنے وحشیانہ بمباری کا جنون لئَے فلسطین کے مختلف علاقوں میں کشت و خون سے باز نہیں آ رہا۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکام بھی غزہ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کیلئے مصر کے بعد قطر پہنچ گئے ہیں جبکہ بائِیڈن کے بیان نے مسائل پیدا کر دیئَے ہیں۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رمضان سے قبل جنگ بندی مشکل دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں:  جعلی فارم 47 کی ہیروئن کے ڈرامے سپر ہٹ جا رہے ہیں، بیرسٹر سیف