غذائی قلت سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 23 ہو گئی

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی افواج گولہ بارود کے استعمال کے ساتھ ساتھ علاقے کا محاصرہ کر کے فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 فلسطینی شہید جبکہ غذائی قلت سے 23 بچے جاں بحق ہو گئے.
ذرائع کے مطابق غذائی قلت سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 23 ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں سے جہاں اموات میں اضافہ ہورہا ہے وہیں امداد نہ پہنچنے سے شدید غذائی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ غذائی کمی کے باعث مزید بچوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق غزہ کے الشفا ہسپتال میں مضر صحت خوراک اور ہیضہ کے امراض سے مزید تین بچے انتقال کرگئے۔ ان کے ساتھ ملا کر مجموعی طور پر غذائی قلت سے انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 23 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ اسرائیلی حملوں سے عمارتیں تباہ ہوگئیں جن کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے۔
ذرائع کے مطابق ملبے تلے دبے افراد میں کئی کے جاں بحق ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس