بیٹ کا انتخابی نشان واپس کیا جائے، تحریک انصاف

ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے بعد اس کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا اور ساتھ ہی بیٹ کا انتخابی نشان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ضروری تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں۔
ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ تحریک انصاف کے فیڈرل الیکشن کمشنر نے جمع کرایا ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے فارم 65 پر مشتمل پارٹی سربراہ کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرایا۔
تحریک انصاف کی دستاویز میں مرکزی و صوبائی قیادت کے انتخاب کے نتائج بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کے بعد پارٹی چیئرمین کا انتخاب کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے بیٹ کا انتخابی نشان واپس کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند