غزہ، اسرائیلی وحشیانہ کارروائیاں جاری، مزید 82 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 82 فلسطینی شہید کر دیئے گئے جبکہ لاتعداد زخمی ہو گئے ہیں۔
اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بربریت کے باعث مزید 82 فلسطینی شہید کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
ذرائع کے مطابق حالیہ شہادتوں کے بعد 7 اکتوبر سے جاری صیہونی بربریت کی وجہ سے مجموعی طور پر فلسطینی شہداء کی تعداد 30,960 تک پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ان چار ماہ کے دوران اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی پر تلا ہوا ہے اور اس دوران شہادتوں کے علاوہ صیہونیوں کی بارودی کارروائیوں سے 72 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایک ماہ کے دوران 92کروڑ 69 لاکھ یونٹس کی اووربلنگ کا انکشاف