سعودی عرب کا عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کو رمضان المبارک کے دوران بھِی انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئِے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔
ذرائع کے مطابق شاہ سلمان نے ماہ مبارک کی آمد پر مملکت کے شہریوں، مقیمین اور تمام مسلمانوں کو مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار