عام انتخابات

لاہور، عام انتخابات کے نتائج بارے سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ویب ڈیسک: عام انتخابات کے نتائج کے نتائج کے حوالے سے کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ نے بغیر کاررائی ملتوی کر دی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے شہری شیخ فضل الہٰی کی درخواست پر عام انتخابات کے نتائج کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے 90 ہزار ریٹرننگ افسران، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور پریزیڈنٹ افسروں کا تقرر کیا گیا لیکن پھر بھی انتخابی نتائج فوری اپ لوڈ کرنے کے لیے ایپ متعارف کرائی گئی۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ عام انتخابات کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے فارم 45 اور 47 میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود نتائج کو محفوظ بنایا گیا نہ ہی اپ لوڈ کیا گیا۔
درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی کہ فارم 45 اور 47کو فوری الیکشن کمیشن کی ایپ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے درخواست پر سماعت 19 مارچ تک بغیر کاروائی ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  سولرپینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز