غزہ، صیہونیوں کی بربریت جاری، مزید 72 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ ماہ رمضان میں بھی جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونیوں کی بربریت سے 72 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں ز٘خمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی کی عالمی سطح پر کوششیں اور نیتن یاہو سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جا رہاہے لیکن اس کے باوجود اسرائیلی افواج کی تواتر کے ساتھ کارروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں رمضان سے پہلے جنگ بندی کیلئے کوششیں کرنے والے ممالک قطر، مصر، امریکا جنگ بندی کرانے میں ناکام رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے یروشلم میں نوعمر لڑکے سمیت تین فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی دیگر شہروں میں بھی اسرائیلی افواج متحرک رہیں ۔ اس دوران خواتین اور بچوں سمیت 72 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
گولہ باری کے علاوہ اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ مِیں مصنوعی قحط کی صورتحال ہے۔ شمالی غزہ میں شدید غذائی قلت سے مزید دو بچے دم توڑ گئے جس کے ساتھ ہی غذائی قلت کے باعث جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 27 سے تجاوز کر گئی۔

مزید پڑھیں:  بغیر مینڈیٹ مسلط پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ کامیاب نہیں ہوگا، علی امین گنڈاپور