خیبر پختونخوا، سینیٹ کی11 نشستوں پر 42 امیدوار مدمقابل

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا میں بھی مقابلہ سخت ہو گیا۔ سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے 42 امیدوار مدمقابل آ گئے اور انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کیلئے 10 امیدوار، 7 جنرل نشستوں کیلئے 25 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق سینیٹ کی11 نشستوں میں‌خواتین کی 2 مخصوص نشستوں کیلئے 7 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئَے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس