سینیٹ انتخابات، سیاسی جماعتوں میں رابطے، کانٹے دار مقابلہ متوقع

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواسے سینٹ انتخابات میں کامیابی کیلئے آئندہ دو سے تین روز میں اپوزیشن جماعتیں ساتھ بیٹھ کر فارمولہ طے کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، جمعیت علماء اسلام ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے اپنے اپنے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں نے تاحال سینٹ انتخابات کیلئے کوئی فارمولہ طے نہیں کیا تاہم یہ واضح ہے کہ تمام اپوزیشن ایک ساتھ مل کر سینٹ انتخابات میں حصہ لے گی۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے حمایتی یافتہ امیدواروں کے مابین کانٹے کامقابلہ متوقع ہے۔
سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے باقاعدہ رابطے شروع کردیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینٹ کی 11 نشستوں کےلئے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں کے لئے 10 امیدواروں جبکہ 7 جنرل نشستوں کے لیے 25 امیدواروں میں زور کا جوڑ پڑے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی دو مخصوص نشستوں پر 7 امیدواروں نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: ججز خطوط پر ازخود نوٹس، سماعت 30 اپریل کو ہوگی