پشاور، سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال جاری

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا سے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے جو کل 19 مارچ تک جاری رہے گا۔
ذرائع کے مطابق کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک داخل کی جا سکیں گی جبکہ ان اپیلوں پر فیصلہ 25 مارچ تک کیا جائیگا۔
کاغذات پر دائر اپیلوں پر کارروائی مکمل ہونے کے بعد 26 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائیگی۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 27مارچ تک واپس لے سکیں گے۔
ذراءع کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔
ان میں جنرل نشستوں کے لئے 25 امیدواروں، خواتین کے لئے 7 اور ٹیکنوکریٹس کے لئے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں سینیٹ انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے.

مزید پڑھیں:  چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات، آج سماعت ہوگی