غزہ، اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن ہونے والی اسرائیلی بمباری سے مزید 90 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
رہائشی علاقوں پر اسرائیلی افواج کی جانب سے ہونے والی اس بدترین بمباری سے سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں 31 ہزار 490 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 73 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اس دوران ایک اندازے کے مطابق 23 لاکھ فلسطینی رفاح کے کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ جہاں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی بے دریغ بمباری کی وجہ سے 90 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  درگئی: رکشہ اور موٹر سائیکل کے تصادم میں نوجوان جاں بحق