سینیٹ انتخابات، جنرل نشستوں پر 21 امیدواروں کے کاغذات منظؓور

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات کیلئے جنرل نشستوں پر21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظؓور کر لئَے گئے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے دستاویزات کے مطابق جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظورہونے والوں میں محسن نقوی، طلال چوہدری، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر بٹ، ولید اقبال، اعجاز منہاس، شہزاد وسیم، حامد خان، راجہ ناصر عباس، ڈاکٹر مصدق ملک اور عمر سرفراز چیمہ کے نام شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر محمد اورنگزیب اور مصطفی رمدے کو بھی انتخابات لڑنے کا گرین سگنل دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد اور ڈاکٹر مصدق ملک سمیت خواتین کی مخصوص نشستوں پر فائزہ احمد، انوشے رحمان اور بشری انجم بٹ جبکہ اقلیتی نشست پر آصف عاشق، خلیل طاہر سندھو کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 2 اپریل کو انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔سینیت انتخابات کیلءے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی مظالم کیخلاف مظاہرے، گرفتار امریکی طلبہ کی تعداد 500 سے متجاوز