ضمنی انتخابات، حماد اظہر اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب میں خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور مونس الہٰی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیئے گئے۔
یاد رہے کہ لاہور کے حلقوں این اے 119 اور پی پی 164 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر جبکہ پی پی 158 سے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے کاغذات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الہٰی عدالتی اشتہاری ہونے کی وجہ سے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری