اسرائیل کا غزہ کیلئَے امداد روکنا جنگی جرم ہے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں امداد روکنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ جنگی جرم ہے۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کا غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئَے کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج گولہ بارود نہیں بھوک پیاس سے فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج غزہ میں امداد کی رسائی مسلسل روکے ہوئے ہے۔
ان کے اس اقدام سے غزہ کے لوگ بھوک سے جاں بلب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کا امداد روکنے کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کر رہے ہیں جو ایک جنگی جرم ہے۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، 27اپریل کو پیش کرنے کا حکم