چین ماسکو پر پابندیوں حل نہیں

ماسکو پر پابندیوں کی حمایت نہیں کرتے، پابندیاں مسائل حل نہیں کرتیں: چین

چین نے روس یوکرین کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ماسکو پر مغربی پابندیوں کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیاں مسائل حل نہیں کرتیں، صرف نئی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ چین ماسکو پر لگائے گئے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں مسائل حل نہیں کرتیں بلکہ نئی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی برادری اسرائیلی حارجیت روکنے کیلئے کردار ادا کرے، سعودی عرب

یہ بھی پڑھیں: روسی حملے میں دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بھی جل گیا

جوہری ہتھیار ہائی الرٹ رکھنے کے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے کہا کہ تمام ممالک کے جائز سیکورٹی خدشات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تمام فریقین کو مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ امن اور انصاف کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں:  لندن کے نومنتخب میئر صادق خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے وجہ سے امریکا اور یورپی ممالک نے روس پر فضائی، معاشی اور سفارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔