پنجاب کابینہ کی حلف برداری کیلئے انتظامات مکمل، تقریب آج ہوگی

ویب ڈیسک: پنجاب کابینہ کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاوس میں منعقد ہوگی جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاوس پنجاب میں ہونیوالی تقریب حلف برداری شام 4 بجے ہو گی۔ یاد رہے کہ پنجاب کابینہ کیلئے فہرست تیار کر لی گئی ہے جس میں 25 وزراء اور معاونین شامل ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری قائد ن لیگ نواز شریف نے دی ہے۔
یاد رہے کہ کابینہ اراکین میں مریم اورنگزیب، رانا ثنا اللہ، پرویز رشید، عظمیٰ بخاری، خواجہ عمران نذیراور دیگر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف