غزہ ، اسرائیلی افواج کی بربریت عروج پر، مزید 86 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں تواتر کے ساتھ جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی بمباری کے باعث مزید 86 فلسطینی شہید جبکہ 113 سے زائد زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی افواج کی لگاتار بمباری و بربریت کے نتیجے میں 31 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور 72 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج کی بے دریغ بمباری اور غزہ کے محاصرے نے فلسطینیوں کیلئَے مشکلات بڑھا دی ہیں۔
ایک طرف ان پر گولہ باری کی جا رہی ہے تو دوسرے طرف امدادی سامان کی راہیں روک کر انہیں بھوک و افلاس میں دھکیل کر مارا جا رہا ہے۔
حالیہ پابندیوں کی وجہ سے غزہ میں قحط کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ بچے بڑے بوڑھے پانی کو ترس رہے ہیں۔
چند ماہ کے بچے پانی اور غذائیت کی کمی سے مر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک بھوک و پیاس سے 20 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی بمباری کے باعث مزید 86 فلسطینی شہید جبکہ 113 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے