جے یو آئی کے بعد جماعت اسلامی کا صدارتی انتخابات کا بائِیکاٹ

ویب ڈیسک: قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے حوالے سے پولنگ جاری ہے۔ ایسے میں جے یو آئی کے بعد جماعت اسلامی نے بھی صدارتی انتخابات کا بائِیکاٹ کردیا۔
یاد رہے کہ سینیٹ میں جماعت اسلامی کے واحد رکن مشتاق احمد خان، سندھ اسمبلی میں محمد فاروق اور بلوچستان اسمبلی میں مجید بادینی نے صدارتی انتخابات کا بائِیکاٹ کرتے ہوئے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ووٹ نہیں ڈال رہا، ہم اس صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں۔
ذراءع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں جماعت اسلامی کے رکن مجید بادینی اور حق د و تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن نے صدارتی انتخاب میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد