.jpg

جمرود: ریڑھی بانوں اور ٹی ایم اے کے مابین تنازعہ و جھگڑا

ویب ڈیسک (جمرود):بازار میں ریڑھی بانوں اور ٹی ایم اے کے مابین تنازعہ و جھگڑا چار اہلکار زخمی ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق جمرود بازار میں ریڑھی بانوں اور ٹی ایم اے کے مابین اس وقت جھگڑا ہوا جب ٹی ایم اے اہلکار تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے آئے تھے۔

مزید پڑھیں:  سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

جھگڑا میں پتھروں و مکوں کا آزادانہ استعمال بھی ہوا جس میں ٹی ایم اے کے چار اہلکار معمولی زخمی ہوئے جس کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردئیے، جھگڑے میں سرکاری گاڑیوں کو پتھروں سے ہدف بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریڑھی بانوں نے تجاوزات کے خلاف آپریشن اور ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج بھی کیا ریڑھی بانوں کے ساتھ انجمن تاجران نے بھی حمایت کا اعلان کردیا ہے،پولیس و اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کردیا۔

مزید پڑھیں:  قومی وطن پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا